Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان بزدار کی لاؤ لشکر سمیت جیپ ریلی میں انٹری، ویڈیو وائرل

بہاولپور کے نواح میں چولستان کے ریگستانوں میں میلہ سجا ہوا ہے جس...
شائع 14 فروری 2021 08:39am

بہاولپور کے نواح میں چولستان کے ریگستانوں میں میلہ سجا ہوا ہے جس میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ریلی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پہنچے اور ان کے پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھ کر وہاں کے سادہ لوح عوام دنگ رہ گئے۔ جبکہ پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میں میڈیا پر ایسی وائرل ہوئی کی سوشل میڈیا صارفین نے تبدیلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خوب لتے لیے۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سرکاری گاڑیاں نیلام کر دی تھیں اور اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کے وزرا کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے، مگر حکومت میں آنے کے کچھ دن بعد سے ہی وزرا کے جس طرح کے پروٹوکول دیکھنے کو ملتے ہیں اس پر سبھی حیران ہوتے ہیں کہ ریاست مدینہ بنانے والی تبدیلی سرکار کے دوے کچھ اور تھے اور اب ٹشن کچھ اور ہیں۔

عثمان بزدار کے چولستان جیپ ریلی میں پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

Usman Buzdar

پاکستان

Chief Minister Punjab