Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے...
اپ ڈیٹ 12 فروری 2021 12:13pm

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں 4جوان شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد بھی مارے گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، عزیز اور انیس الرحمان شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

صدر مملکت سمیت دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

دوسری جانب صدرمملک ڈاکٹر عارف علوی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت دیگررہنماؤں نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بزدلانہ حملے سیکیورٹی فورسزاورقوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

ISPR

Pak army

terrorist attack