Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا نقصان

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر 11میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ...
اپ ڈیٹ 12 فروری 2021 11:25am

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر 11میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی،جس کے باعث لاکھوں روپےکانقصان ہوا۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر 11میں رات گئے گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ،فائر بریگیڈ کی3گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔

امدادی ٹیموں نے فیکٹری کی بالائی منزل پررہائش پذیرفیملیزکوبحفاظت نکالا، فیکٹری چوکیدار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ شوہرنائٹ ڈیوٹی پر تھا ، گزشتہ کئی سالوں سے فیکٹری میں رہائش پذیرہیں ۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب آگ لگی اس وقت ہم سورہے تھے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث آنکھ کھلی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں 15مزدور کام کر رہے تھے، آگ مشین گرم ہونے سے لگی تو مزدور فیکٹری سےباہرآگئے ۔

karachi

fire

New Karachi