Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے کروز میزائل ”بابر“ کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی :پاکستان نے کروز میزائل “بابر”کا کامیاب تجربہ...
شائع 11 فروری 2021 02:36pm

راولپنڈی :پاکستان نے کروز میزائل “بابر”کا کامیاب تجربہ کرلیا،جوخشکی اور سمندر میں ہدف کو450 کلومیٹر تک کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحت کا حامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے دفاع کوناقابل تسخیربنانے کیلئے ایک اور عملی مظاہرہ کرتےہوئے کروزمیزائل بابرکا کامیاب تجربہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کروزمیزائل بابر450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے زمین اورسمندرمیں ہدف کونشانہ بناسکتا ہے، کروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل وہیکل کے ذریعہ کیا گیا ۔

چیئرمین نیسکام نے ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ ، مسلح افواج کی تربیتی معیاراورآپریشنل تیاریوں کے معیارکو سراہا۔

صدر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اورسروسزچیف نے اس کامیاب تجربے پر شریک جوانوں کومبارکباد دی۔

ISPR

پاکستان