Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی مولانا کو لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے...
شائع 11 فروری 2021 01:02pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ،دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی کامیابی کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف اور فضل الرحمان نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے، تحریک انصاف کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی۔

PDM

Nawaz Sharif

اسلام آباد

long march

Fazal ur Rehman