Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی...
شائع 10 فروری 2021 02:01pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں،ظالم حکومت نےعوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا،پہلی حکومت ہےجس نے4گنامہنگائی میں اضافہ کیا،مہنگائی میں اضافے کے باوجودتنخواہ میں اضافہ نہیں کیا۔

نائب صدر ن لیگ کا مزیدکہنا تھاکہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کخلاکف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،گرفتارسرکاری ملازمین کوفی الفوررہاکیاجائے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے126دن اسلام آبادمیں دھرنادیا،انںائ سرکاری ملازمین کاجائزاحتجاج برداشت نہیں ہورہا۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ پر اپوزیشن کی سخت مذمت

دوسری جانب سرکاری ملازمین کے احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں پر اپوزیشن نے سخت مذمت کی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کے احتجاج کو جائز قرار دیتے ہوئے گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاٹھی گولی کی سرکار مذاکرات کرنا جانتی ہی نہیں۔

جمعیت علماء اسلام کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار اوچھے ہھتکنڈوں پر اتر آئی ہے، پرامن احتجاج اور مظاہرہ ہر کسی کا حق ہے۔

Maryam Nawaz

lahore

protest