Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کی منظوری...
شائع 10 فروری 2021 11:19am

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات بڑھ گئیں، امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ جاری رکھنے کی منظوری دے دی، ٹرائل کو آئینی قرار دیا گیا۔

مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56سینیٹرز نے ووٹ دیا،44ارکان نے مخالفت کی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 6ارکان نے بھی حق میں ووٹ دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے وکیل بروس کاسٹر کی دلیل سے نالاں ہیں، ٹرمپ سینیٹ میں کیپٹل ہل حملے پر ٹرائل کا سامنا کریں گے، ٹرمپ امریکی تاریخ میں 2 بار مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے صدر ہوں گے۔

Donald Trump

Washington

us senate