Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کو فنڈزکی تقسیم کے معاملے پر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان...
اپ ڈیٹ 09 فروری 2021 03:40pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو فنڈ کی تقسیم کے معاملے پربینچ تشکیل دے دیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسی بھی شامل ہیں ۔

وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا۔

5رکنی لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس گلزاراحمد کررہے ہیں دیگرجج میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس عمرعطاء بندیال، جسٹس قاضی فائزعیسی اورجسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کل دن 1 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

اس ضمن میں عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری کابینہ ڈویژن ،سیکرٹری خزانہ، وفاقی اورصوبائی ایڈوکیٹ جنرلزاورچیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردیئے ۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی نے 3 فروری کووزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کیخلاف نوٹس لیا تھا معاملہ چیف جسٹس کوبھیجاتھا۔

pm imran khan

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed