Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن جان بوجھ کر اداروں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے بیان کی ...
شائع 08 فروری 2021 03:04pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے بیان کی تائید کردی اور کہا کہ پاک فوج آئینی کردار ادا کر رہی ہے،فوج کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے،اپوزیشن جان بوجھ کر اداروں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، پی ڈی ایم ملکی مفاد سامنے رکھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے، وہ واضح کرچکے ہیں کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کررہی ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر درست کہہ رہے ہیں کہ فوج کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہیں، افغان امن عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے، ملک میں انتشارپھیلانے قوتیں ملکی مفادت کاتحفظ نہیں کررہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں کھڑے ہو کر جلسوں میں یہ کہنا کہ کشمیر کا سودا کر دیا گیا ہے "یہ کتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے، پاکستان میں انتشار پھیلانےکافائدہ بھارت کو ہوگا، پی ڈی ایم پاکستان کےمفادات کوسامنے رکھے،اسپیکرکی سربراہی میں پی ڈی ایم سےکئی ملاقاتیں کیں، اپوزیشن جان بوجھ کراداروں اور شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Pak army