Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات: ٹکٹ کے اجراء کیلئے پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نےسینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ کے...
شائع 08 فروری 2021 01:43pm

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نےسینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، امیدواروں کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ لنےن کیلئے پیپلزپارٹی کو 40 سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں،امیدواروں کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 9 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

فریال تالپور، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نئیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور پارٹی کے صوبائی صدراور جنرل سیکریٹری پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو اور شیری رحمٰان کو ٹکٹ دیئے جانے امکان ہے جبکہ فاروق ایچ نائیک اور شہادت اعوان کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ٹکٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ سے پیپلزپارٹی امیدواروں کا اعلان آئندہ ہفتے کرے گی۔

اسلام آباد

PPP

Senate election