Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک واقعہ ازخودنوٹس کیس: چیئرمین متروکہ وقف املاک آئندہ سماعت پر طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کرک واقعہ ازخود نوٹس کیس میں چیئرمین...
شائع 08 فروری 2021 11:53am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کرک واقعہ ازخود نوٹس کیس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مندر کی تعمیر کا ٹائم فریم بھی طلب کرلیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کرک واقعے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کرک مندر کے معاملے پر ذمہ داران سے ابھی تک ریکوری نہیں ہوئی،مندرکو جن لوگوں نےنقصان پہنچایاان سےوصولی کریں۔

جسٹس اعجازالااحسن نے ریمارکس دیئے کہ مندر کی تعمیر فوری شروع ہونی چاہیئے،جس پراےاےجی کےپی نے بتایا کہ کےپی حکومت نےمندرکی تعمیر کیلئے3کروڑ 48لاکھ مختص کئےہیں۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کرک واقعے میں 119 افراد گرفتار ہوئے،ان سے نقصان کی رقم وصول کریں۔

جسٹس اعجازالا احسن نے بھی کہا کہ ایک مرتبہ نقصان وصول ہوگا تودوبارہ کوئی ایساکرنے کا سوچے گا نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دییئے کہ متروکہ املاک کی جائیداد کسی کو نہیں دی جاسکتی،متروکہ اپنے زمین پرسوسائیٹیزکیسےبناسکتی ہے،سپریم کورٹ نے کراچی میں کثیرالمنزلہ پلازے گروائے،متروکہ املاک کے چئیرمین کو بلا لیتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الااحسن کا کہنا تھا کہ متروکہ کے پاس یہ جائیدادیں امانت ہیں۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کوطلب کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین متروکہ املاک آئندہ سماعت پرپیش ہوں۔

عدالت عظمیٰ نے کرک مندر کی تعمیر کا ٹائم فریم بھی طلب کر لیااور کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed