Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقےشاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران...
اپ ڈیٹ 08 فروری 2021 12:39pm

کراچی کے علاقےشاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 5گرفتار کرلئے گئے۔

رات گئے کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کا علاقہ فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا،محکمہ انسداد دہشتگردی سیل نے دہشتگردوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی۔

دہشتگردوں نے بکتربند پر دستی بموں سے حملہ کیا توسی ٹی ڈی نے مکان کا محاصرہ کرکے جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا پانچ کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4کلاشنکوف،4خود کش جیکٹس،15دستی بم اور بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

محکمہ انسدادا حکام دہشتگردوں سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

karachi

CTD

Police Encounter