Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر برہم

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ...
شائع 08 فروری 2021 08:26am

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں ہیلتھ ورکرز کے علاوہ جان پہچان والوں کوبھی کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی میں وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگانا غلط ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں حکومت سندھ کے نمائندوں سے اس ضمن میں باقاعدہ میٹنگ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہونے والی میٹنگ میں حکومت سندھ کے نمائندوں سے سختی سے کہا گیا ہے کہ صرف ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین قوم کی امانت ہے جو ابھی صرف ہیلتھ ورکرز کو لگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک وزیراعظم اور وزرا سمیت ان کے خاندانوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ویکسین صوبائی حکومت کے کنٹرول میں دی گئی لیکن خاموش ہو کر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کراچی میں کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کے علاوہ جان پہنچان والوں کو بھی لگائی جا رہی ہے۔

اسد عمر کے مطابق ان شکایات کا فوری طورپر نوٹس لیا گیا اور این سی او سی کی ٹیم نے ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں حکومت سندھ کے نمائندوں سے میٹنگ کی اور تاکید کی کہ کورونا ویکسین صرف ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے۔

asad umar

karachi

corona vaccine

sindh