Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن قانون نہ توڑے وہ سلوک کروں گاتاریخ یاد رکھے گی،شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قانون...
شائع 05 فروری 2021 03:49pm

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قانون نہ توڑےوہ سلوک کروں گا تاریخ یاد رکھے گی،مولانا نے جس اسمبلی پر لعنت بھیجی اسی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، آصف زرداری بہت بڑے گرو نکلے،شہباز بھی کوششوں میں لگے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کوسلام پیش کرتےہیں،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے،ہم کشمیریوں کی آزادی کیلئےہمہ وقت تیارہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تسلیم کرتاہوں کہ آج مہنگائی ہے،مہنگائی اس لئےہےکہ چوروں نےملک کولوٹاہے ، چوراورڈاکوؤں کےلوٹنے کے باعث ملک میں مہنگائی ہوئی،ملک کومسائل سےنجات دلانےکیلئےعمران خان کوشش کررہےہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آپ اسلام آباد اخلاق سے آئیں گے آپ کا استقبال کروں گا،اگرآپ نےقانون ہاتھ میں لیاتو وہ سلوک کروں گاکہ تاریخ یاد رکھےگی،میں نےکہاتھایہ استعفےنہیں دیں گے اچھی بات ہےنہ دیں،جس اسمبلی پرمولانا نےلعنت بھیجی آج اس اسمبلی سے ووٹ مانگ رہےہیں،ہمیں کہتےہیں یوٹرن لیتےہیں آپ تو رانگ ٹرن لیتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکاحامی ہوں،مولانافضل الرحمان بچوں کےگھیرےمیں آگئےہیں،آصف زرداری بہت بڑے گرو نکلے،اگرزرداری کے کیسزکراچی جائیں گےتوکون ان کیخلاف شہادت دے گا،شہبازشریف کاکیس سنجیدہ ہے لیکن وہ بھی کوششوں میں لگےہیں۔

وزیرداخلہ شید رشید نے کہا کہ آپ بندگلی میں داخل ہیں،قوم کاوقت ضائع نہ کریں،آپ کومذاکرات کی دعوت دیتاہوں،2ماہ بعدبھی آپ کایہی حشرہوگا،کل جواسمبلی میں ہو اوہ شرم کا مقام ہے،الیکشن کمیشن کےسامنےاحتجاج میں آپ نےتعاون کیاہم نےبھی کچھ نہیں کیا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان پہلےپنڈی جانےکی بات کرتےتھےاب اس طرف رخ نہیں کرتے،31جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن ہواکچھ نہیں،26مارچ کےبجائے26فروری کوآئیں ،دودھ کادودھ ،پانی کاپانی ہوجائےگا۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

Kashmir solidarity