Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت 7 دہائیوں سے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےیوم یکجہتی کشمیرپرپیغام دیتے...
شائع 05 فروری 2021 02:10pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےیوم یکجہتی کشمیرپرپیغام دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے، بھارت 7دہائیوں سے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا، اگر بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہے تو ہم امن کیلئے 2قدم آگے بڑھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑارہےگااور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،اگربھارت مسئلہ کشمیر کوحل کیلئے سنجیدہ ہے ،توہم امن کیلئے 2 قدم آگے بڑھائیں گے،بھارت 7دہائیوں سےجذبہ آزادی کودبانےمیں ناکام رہا،نئی کشمیری نسل آزادی کی تحریک زیادہ شدت سے آگے بڑھا رہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہےکہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کیلئے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں۔

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد

ٹویٹر

Kashmir solidarity