Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد:ملک بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیربھرپورطریقے سے منایا...
شائع 05 فروری 2021 08:51am

اسلام آباد:ملک بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیربھرپورطریقے سے منایا جارہا ہے،چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں جبکہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے،آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی آزادکشمیرقانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں عوام سے مخاطب ہوں گے،اس کے علاوہ مظفرآباد میں پی ڈی ایم قیادت بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

1947 میں تقسیم ہند کے اصولوں کی خلاف ورزی، بھارتی تسلط اور اپنے حق خود ارادیت کیلئے لگایا جانے والا آزادی کا یہ نعرہ وادی کے ہر بچے، بوڑھے اور جوان کی زبان پر ہے، ہر سال 5 فروری کو پاکستانی قوم بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا دن مناتی ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک دن مخصوص کرنے کا مطالبہ 1990 میں قاضی حسین احمد نے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کی مشاورت سے کیا، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اس کی تائید کی۔

اس دن کے موقع پر پوری قوم عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔

پاکستان

اسلام آباد

Kashmir solidarity