Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راناثناء اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت13فروری تک ملتوی

لاہور :انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا...
اپ ڈیٹ 04 فروری 2021 11:48am

لاہور :انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا ءاللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

لاہور کی انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس پر سماعت کی،لیگی رہنما رانا ثنا ءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی۔

وکلا ءنے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث رانا ثنا اللہ عدالت نہیں آسکے۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی سے متعلق تاریخ رکھ لی۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر 15 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

Rana Sanaullah

lahore