Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی:دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت...
شائع 04 فروری 2021 09:43am

راولپنڈی:دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرااور آخری ٹیسٹ میچ آئی سی سی چیمپئن شپ کے تحت آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، جس ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اورکوشش کریں گے کے اچھا آغاز کریں،دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریزاپنے نام کرنا چاہتےہیں۔

پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے ، قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان

ICC

South Africa

2nd test match

PAKvSA

TOSS