Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کےخفیہ اطلاعات پر...
اپ ڈیٹ 04 فروری 2021 11:33am

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کےخفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کخلا ف آپرینر میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 2جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک کمپاؤنڈمیں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹھکانے کا محاصرہ کرنے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،مارے گئے،دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر ضامن شہید ہوئے جبکہ دہشتگردوں سےمقابلے میں 4سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

ISPR

North Waziristan

Pak army

operation