سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی فراہمی آج سے شروع
اسلام آباد:ایوان بالا کی48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات...
اسلام آباد:ایوان بالا کی48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی فراہم کرنے کا عمل آج سے شروع ہو گیا،الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی پروگرام 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ صوبوں کی نشستوں کلئےا کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کاغزات نامزدگی جمع کراتے ہوئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آزاد امیدوار پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مبرا ہیں، انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے ہے۔
اسلام آباد
election commision
Senate election
مقبول ترین
Comments are closed on this story.