Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ: جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کا الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کا الیکشن...
اپ ڈیٹ 03 فروری 2021 03:07pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ عدالت ہی دے سکتی ہے، ایچ ای سی کوئی عدالت نہیں جو جعلی ڈگری پر کسی کو نااہل قرار دے سکے۔

جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی اپیل پر سماعت کی۔

وکیل فیصل زمان نے مؤقف اپنایا کہ مؤکل کی ڈگری کی یونیورسٹی نے تصدیق کی ،الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں یہ کیس نہیں آتا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے مطابق نا اہلی کا فیصلہ عدالت ہی دے سکتی ہے، ایچ ای سی کوئی عدالت نہیں جو جعلی ڈگری پر کسی کو نااہل قرار دے سکے،ایچ ای سی کی سفارشات برقرار نہیں رکھی جا سکتیں، الیکشن کمیشن نے بھی شواہد ریکارڈ نہیں کئے ۔

دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی اپیل منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا ۔

فیصل زمان کیخلاف الیکشن کمیشن نے 2013 میں جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

election commision

justice umer ata bandiyal

HEC