جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ کےجج جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزدینے کے معاملے کا نوٹس لےلیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرلزاوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا، جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے یہ نوٹس اخباری خبر پرلیا۔
ایک کیس کی سماعت کے دوران اخباری خبرپرنوٹس لیتےہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا وزیراعظم کا ترقیاتی فنڈزدینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے ؟اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کوآگاہ کریں، اگریہ ترقیاتی فنڈزآئین قانون کے مطابق ہوئے تویہ چیپٹرختم کردیں گے،آئین کے مطابق نہ ہونے پرکارروائی ہوگی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی پربینچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل نے حکومت سے ہدایات لے کرآگاہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ جوبھی کام ہوگا وہ قانون،آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا ۔
بعد ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.