پی ایس ایل 6میں شائقین کو اسٹیڈیم آکرمیچزدیکھنےکی مشروط اجازت دینےکافیصلہ
پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شائقین کواسٹیڈیم آکر میچز...
پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شائقین کواسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، 25فیصد شائقین میچز سے لطف اندوزہوسکیں گے۔
پی ایس ایل 6 کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی،ذرائع کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شائقین کی اسٹیڈیم آمد کیلئے ایس او پیز اور قواعد وضوابط طے کئے جارہے ہیں۔
پی سی بی حکام شائقین کی آمد کے حوالے سے ایس اوپیز تیار کرکے این سی اوسی کوبھجوارہےہیں،ایس اوپیز منظورہونے کے بعد جمعرات کوحتمی اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 25فیصد شائقین اسٹیڈیم جاکرمیچز دیکھ سکیں گے،پاکستان سپرلیگ سکس کا آغاز 20فروری سےکراچی میں ہوگا۔
NCOC
PCB
psl 6
مقبول ترین
Comments are closed on this story.