Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا کل سے زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے کل سے زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ...
شائع 02 فروری 2021 02:59pm

کراچی :سندھ حکومت نے کل سے زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا،مزارات کھولنے کا فیصلہ 18ایس او پیز سےمشروط ہے۔

وزیراوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے سندھ بھر میں مزارات کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کل سے سندھ بھر کے مزارات زائرین کیلئےکھول دیئے جائیں گے،کورونا کی دوسری لہر کے باعث مزارات مکمل ایس اوپیز کے تحت کھولےجائیں گے۔

اس ضمن میں احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق بزرگان دین کے مزارات پرحاضری کےوقت زائرین ایس او پیزپرعملدرآمدکرے اورمزارات پرماسک اورسماجی فاصلےکاخیال رکھاجائے۔

karachi

Sindh government

Shrine

Opening