Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

لاہور :احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم...
اپ ڈیٹ 02 فروری 2021 12:36pm

لاہور :احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی،جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا،ملزمان نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

شہباز شریف نے روسٹرم پر اپنی صفائی میں بیان دیا اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پیش کی۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں کیس کے علاوہ کوئی بات نہ کی جائے۔

فاضل جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے علاوہ بات کرکے میرا وقت ضائع نہ کیا جائے، آپ میڈیا سے بات کیا کریں وہ فورم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب قیامت کے دن تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا،جس پر فاضل جج نے کہا کہ یہ تو اچھا ہے آپ بری ہو جائیں گے۔

پراسیکیوٹر کے اعتراض پر عدالت نے آئندہ شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں سیاسی باتیں کرنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

accountability court

money laundering case

lahore

shahbaz sharif