Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلا کر دکھائیں گے، زرتاج گل

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ گائے کے...
شائع 02 فروری 2021 10:38am

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلا کر دکھائیں گے۔

کشمالہ طارق نے کہا کہ ہم بی آرٹی کراچی بنانے جارہے ہیں، کراچی کی بھینس کالونی میں گائے کا گوبر ساحل سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے، کوشش ہے گاڑیوں کو 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں پر تبدیل کر دیں۔

پیر کو سینیٹ اجلاس میں فضائی آلودگی سے متعلق تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کوئی سیاسی بحث کا موضوع نہیں، دنیا میں موسمیاتی تبدیلی ڈیڑھ سو سال پرانی ہے۔

پاکستان دنیا کے جس خطے پر واقع ہوا ہے وہ بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلی کے لئے موزوں نہیں ہے۔ ہماری وزارت نے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی کام شروع کیا ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی حکومت کے اہم منصوبوں میں شامل ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متعلق درست سمت بڑھ رہا ہے، کوشش ہے اپنی گاڑیوں کو 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں پر تبدیل کرا دیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بائیو گیس کو استعمال کرکے گاڑیوں کے ایندھن کے طور پر استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آلودگی کو بڑی حد تک کم کیا ہے، پنجاب حکومت نے دھواں چھوڑنے والی 98 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان کیا ہے۔ چالان کرنے کی وجہ سے 3 کروڑ روپے سے زائد ریکور کیا ہے۔ آئل ریفائنری کمپنیز کو 3 سال کا وقت دیا ہے کہ اپنی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کر لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلا کر دکھائیں گے، ہم بی آرٹی کراچی بنانے جارہے ہیں، کراچی کی بھینس کالونی میں گائے کا گوبر ساحل سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے سمگل ہونے والے تیل کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، ایک تو ایران سے تیل بلیک میں سپلائی ہوتا رہا، دوسرا وہ تیل آلودگی بڑے پیمانے پر پیدا کرتا رہا۔ اسی سلسلے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں لوہا بنانے والی کمپنیوں کو پلوشن کنٹرول کرنے والے آلات لگوا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، فصلوں کو جلانے پر 3 ہزار سے زائد ایف آئی آرز کاٹی جا چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے بارے اپوزیشن کی جانب سے ہر اچھی تجویز کو خوش آمدید کہوں گی۔

پاکستان

Zartaj Gul

Electric vehicle