Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف مہم جاری...
اپ ڈیٹ 01 فروری 2021 04:09pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاسی کارروائی نہیں کررہے، قبضہ مافیا جہاں بھی ہے اس کیخلافکاروائی ہوگی، اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اوپن بیلٹ کی تجویز پر اتفاق کیا تھا لیکن اب اپوزیشن سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز سے بھاگ رہی ہے کیونکہ وہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے، آج شفاف انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ خود اپوزیشن جماعتیں بن رہی ہیں۔

اجلاس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے حکومتی رہنماؤں کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن سے ن لیگ کو سب سے زیادہ مسئلہ ہے، واضح ہوچکا کہ قبضہ مافیا اپوزیشن رہنماؤں کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے اپنے ڈونرز کا مکمل ریکارڈ پیش کر دیا ہے،حقیقی فارن فنڈنگ تو نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان لیتے رہے، الیکشن کمیشن میں وہ بے نقاب ہوں گے۔

وزیراعظم نے شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پانے اور اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ عوام کو منتقل کررہے ہیں ۔

PDM

pm imran khan

اسلام آباد

Senate election