Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز 3فروری سے ہوگا

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز 3فروری سے ہوگا،...
شائع 01 فروری 2021 03:05pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز 3فروری سے ہوگا، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ملک بھرمیں کورونا کی ویکسی نیشن کاآغاز3فروری بروز بدھ سے ہورہا ہے،پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ ویکسنھ لےکروطن پہنچ گیا،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ویکسن کی منتقلی کے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین کومرکزی اسٹوریج سینٹرمیں منتقل کیاجائےگا،ویکسین منتقلی میں درجہ حرارت کوبرقراررکھاجائےگا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان ویکسین طیاروں کے ذریعے بھیجی جائے گی،پہلےمرحلےمیں ویکسین ہیلتھ کئیرورکرزکولگائی جائے گی۔

اس ضمن میں ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکزقائم کئےجاچکےہیں، ویکسی نیشن کاعمل ڈیجیٹل میکنزم سےکنٹرول کیاجائےگا،خیبرپختونخوا میں 280، پنجاب میں 189ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

بلوچستان میں 44، آزاد کشمیر میں 25ویکسی نیشن مراکز بنائے گئے ہیں، اسلام آباد اور سندھ میں 14،14 جبکہ گلگت بلتستان میں 16مراکز قائم کے5 گئے ہیں۔

ویکسی نیشن کا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت کام کرے گا جبکہ اسے ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine