ملک بھرمیں2ماہ بعدتعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ بحال
اسلام آباد:ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 2ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ بحال ہوگئیں ،کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا جبکہ جامعات اور دیگر ادارے بھی کھل چکے ہیں۔
چھٹیوں کے دن ختم، پڑھائی کے دن آگئے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معطل تعلیمی سرگرمیاں آج مکمل طور پربحال ہوگئیں۔
کورونا وائرس کی دوسری لہرکی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریباً 2ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ۔
پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت کیلئے 18 جنوری سے تدریسی نظام بحال کیا گیاجبکہ جامعات اور دیگر ادارے بھی کھل گئے ، کچھ بچے اسکول جانے پر خوش توکئی غمگین بھی ہیں ۔
ا سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو ایس او پیزکا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے
لاہور:پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ، تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے پر اساتذہ اور طلبہ کی خوشی دیدنی رہی مگر والدین تاحال کورونا کے خطرات سے پریشان ہیں۔
کھیل کود اور مزے کے دن ختم ہوئے اور اب صرف پڑھائی ہوگی، پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آج کھل گئے، ننھے منے بچے اور یونیورسٹی طلبہ تعلیمی اداروں میں پہنچ گئے، بستر سے سکول آنا تو مشکل ہی رہا مگر طلبہ اور اساتذہ دوستوں کو ملنے پر خوش دکھائی دئیے۔
بچوں کو سکول چھوڑنے آئے والدین کا خوف ختم نہیں ہوا، کہتے ہیں ایس او پی پر کم عمل کیا جاتا ہے۔
تعلیمی اداروں کے وسائل محدود ہوں یا بہتر، ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور ٹمپریچر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں پرائمری،سیکنڈری اسکول،کالجز اورجامعات کھل گئیں
کراچی :ملک بھرکی طرح کراچی میں پرائمری،سیکنڈری اسکول،کالجز اورجامعات کھل گئیں ،بچے خوشی سے نہال ہیں۔ ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، پہلی سے آٹھویں اورجامعات میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ، بچوں کی خوشی خوشی اسکول آمدہوئی۔
طلبا ءکو ایس او پی کی پابندی کے ساتھ اسکول میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، اسکولوں کے دروازے پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا گیا،ماسک پہنے بچوں کے کلاسوں میں جانے سے پہلے ہاتھ سینیٹائز کرائے گئے۔
بچوں کا کہنا ہے اسکول آکر اچھا لگا، دوستوں اوراساتذہ کو یاد کررہے تھے، آن لائن تعلیم کاحصول دشوار ہے۔
چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے پر کہا سندھ حکومت کا اچھا قدم ہے، تعلیم کیلئے فزیکلی موجودگی بہت ضروری ہے ۔
کراچی میں نصف حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے ہیں، نویں تا بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ گزشتہ ماہ سے شروع ہوچکا ہے ۔
Comments are closed on this story.