Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی امریکی انتظامیہ کی پاکستان سے پہلی باضابطہ بات چیت

امریکی وزارت خارجہ نے سیکریٹری اسٹیٹ اور پاکستان کے وزیرخارجہ...
شائع 30 جنوری 2021 09:02am

امریکی وزارت خارجہ نے سیکریٹری اسٹیٹ اور پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی فون پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بیان دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ انٹونی بلنکن نے دہشتگرد عمر شیخ سمیت ڈینیئل پرل کے دیگر اغواکاروں اور قاتلوں کے احتساب کو یقینی بنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی عدالت کے فیصلے پر امریکی تحفظات کی تائید بھی کی۔

بلنکن اور شاہ محمود نے افغان امن عمل میں پاکستانی تعاون کی اہمیت پر بھی بات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں شاہ محمود قریشی نے منصب سنبھالنے پر امریکی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر جامع شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے اٹھائے اقدامات سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا۔

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Daniel Pearl

US Secretary of State