Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائیشیا میں پھنسا پی آئی اے کا طیارہ واپس اسلام آباد کیلئے روانہ

اسلام آباد:ملائیشیا میں پھنسا قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا طیارہ...
شائع 29 جنوری 2021 12:33pm

اسلام آباد:ملائیشیا میں پھنسا قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا طیارہ واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا، قومی ایئر لائن کا طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد پہنچے گا ۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کا روکا گیا طیارہ ملائیشیاسےاسلام آباد کیلئےروانہ ہوگیا،طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ مسافروں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو لیزنگ کی رقم کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالمپور میں روکا گیا تھا، طیارے کو 15 جنوری کو ملائشیار کی عدالت کے حکم پر کوالالمور ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے روک دیا گیا تھا۔

اسلام آباد

return home

Malaysia

PIA Flight