Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کو 15سال کے دوران کو 499 ارب سے زائد کا خسارہ

اسلام آباد:قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کو 15سال کے دوران کو 499 ارب سے...
شائع 29 جنوری 2021 12:32pm

اسلام آباد:قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کو 15سال کے دوران کو 499 ارب سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کے آخری دور میں 67 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔

پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں،وزارت ہوا بازی غلام سرور خان نے 15 سال کے دوران پی آئی اے کو خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں ۔

ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اے کو 2005 سے 2020 کے دوران 499 ارب 75 کروڑ کا خسارہ ہوا۔

ن لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دورمیں قومی ایئرلائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی۔

تحریری جوب کے مطابق 2019 میں خسارہ کم ہو کر 55 ارب ہو گیاجبکہ2020 میں پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہو کر 39 ارب ہو گیا۔

اسلام آباد

PIA

National Assembly

Federal Minister Aviation

Ghulam Sarwar Khan