Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا گرین ایریاز پرقائم سوسائٹیز میں تعمیرات روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن میں گرین ایریاز پر قائم سوسائٹیز...
شائع 28 جنوری 2021 01:57pm

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن میں گرین ایریاز پر قائم سوسائٹیز میں تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ڈویژن میں گرین لینڈایریازپر557ہاؤسنگ سوسائٹیزکی تعمیرکیخلافف کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے لاہور ڈویژن میں گرین ایریاز پر قائم سوسائٹیز میں تعمیرات روک دیں ۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہاکہ ایک کھڑکی بھی نہ بنائی جائے،ایمنسٹی اسکیم کےتحت دکانداری نہیں ہونی چاہیئے،ایل ڈی اے اور واٹرکمیشن کوچہیتےلوگوں کونوازنے کی اجازت نہیں،جن ڈولپرزنے اربوں بنائےوہ ایل ڈی اے کی گرفت میں نہیں،حکومت بے بس ہے،اداروں سےریکارڈنہیں لے سکتی۔

عدالت نے ڈی جی اوروائس چیئرمین ایل ڈی اے کوریکارڈسمیت طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 2فروری تک ملتوی کردی۔

LHC

Chief Justice

lahore

construction