Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کوپاکستان پہنچنے کا امکان

اسلام آباد:انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، انسداد کورونا ویکسین...
شائع 28 جنوری 2021 01:57pm

اسلام آباد:انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کوپاکستان پہنچنے کا امکان ہے، چینی سفارتخانے ، وزارت خارجہ اوروزارت صحت نے گرین سگنل دے دیا ۔

انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جمعے کوویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا ، ویکسین مخصوص کنٹینرمیں رکھی جائے گی جو کہ چین سے حاصل کیا جائے گا ۔

کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلےع گئے ہیں ،پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کی ہیں۔

وزارت صحت حکام کے مطابق چین کی جانب سےعطیہ کی گئی5لاکھ وطن پہنچے گی ،آئندہ ہفتے سے ہیلتھ ورکرزکوویکسین لگائی جائیں گی تاہم آئندہ 5 ماہ تک نجی سیکٹرتک ویکسین کے پہنچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔

NCOC

china

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine