خیبرپختونخوا نے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دے دی
اسلام آباد:پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا نے بھی ستمبر میں بلدیاتی...
اسلام آباد:پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا نے بھی ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویزدے دی،الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی تجویز پر فروری کے پہلے ہفتے میں اجلاس طلب کرے گا۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کی تجاویز سامنے آ گئیں ۔
الیکشن کمیشن نے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز پرآئندہ ہفتے اجلاس طلب کرلیا جس میں دونوں صوبائی حکومتوں کی تجاویز پر حتمی شیڈول کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کرے گا جس کے بعد انتخابات کے شیڈول پر کام شروع کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا حکومت کو تاریخ اوردستاویزات 15 روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اسلام آباد
election commion
punjab
KPK
by election
مقبول ترین
Comments are closed on this story.