Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانےکیلئے آئینی ترمیمی مسودے کی تیاری شروع

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے...
شائع 28 جنوری 2021 11:52am

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے آئینی ترمیمی مسودے کی تیاری شروع کردی اور پارلیمنٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کو ہدایت جاری کردی ۔

وفاقی حکومت نے سینیٹ کے الیکشن کیلئے اوپن بیلٹ کے معاملے پر مسودہ آئینی ترمیم کی تیاری شروع کردی ،مسودہ ترمیم کی تیاری کیلئے پارلیمنٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کو ہدایت کردی گئیں۔

چیف وہیپ عامرڈوگر کے مطابق مسودہ قومی اسمبلی کے رواں یا اگلے اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے تاہم حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہے ۔

وفاقی کابینہ نے منگل کے روز اجلاس میں پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا، وفاقی حکومت نے اسی معاملہ پر سپریم کورٹ میں بھی ریفرنس دائرکر رکھا ہے۔

Federal govt

اسلام آباد

Senate election

Parliment