Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

آج اقوام متحدہ کوغیرمعمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے، منیراکرم

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا...
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2021 12:21pm

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے، ہمیں نسل پرستی اور عدم مساوات کی لعنت کو دور کرنے کلئے کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل سے خطاب میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 وبائی بیماری صحت ، معاشرتی ، معاشی ، اور انسانیت سوز بحران کے طور پر سامنے آ رہی ہے،جس نے 100 ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے، کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے ذریعے بہتر دنیا کی تعمیر پر توجہ دینے پر انحصار کرتی ہے، غریب ممالک کلئے 2030 ایجنڈے پر تیزی سے عمل کلئےن صدر جنرل اسمبلی کے سیاتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ اس سال یقینی بنانے کلئے کوشش کر رہا ہوں کہ اعلی سطحی پولیٹیکل فورم ، پائیدار انفراسٹرکچر ،سرمایہ کاری ، سائنس اور ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ ایس ڈی جی کی مالی اعانت سمیت کچھ ٹھوس اقدامات پر معاہدہ کرے گا ۔

پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا تھا کہ آج اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے، ہمیں نسل پرستی اور عدم مساوات کی لعنت کو دور کرنے کلئےو کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیئے،کورونا کیخلاف صحت اور معاشی بحران سے نکلنے کلئے قلیل اور طویل المیعاد اقدامات پر متفق ہونا ضروری ہے۔

پاکستان

United Nations

New York

Munir Akram