Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی ٹیسٹ:جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ...
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2021 03:25pm

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم نے اب تک8وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالئے۔

کراچی میں پھر سے ٹیسٹ کرکٹ کا میلا سج گیا،پاکستان اور جنوبی افریقا 14سال بعد نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئن شپ کے تحت کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسرے نمبرپر بیٹنگ کیلئے آنے والےراسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ جورج لنڈے35،فاف ڈوپلیسی 23اور کپتان ڈی کوک 15رنز بناکر چلتے بنے،اوپنر ڈین ایلگر کی اننگز 58رنز پر تمام ہوئی جبکہ باموما بھی 17رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے ڈییبوکرنے والے اسپنر نعمان علی نے 2شکارکئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقا نے 8وکٹوں پر194رنز بنالئے، کگسو راباڈا 4 اور اینرچ نورٹج صفر کے اسکور پر کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے چھٹے کم عمرترین کپتان ہیں۔

اس سے قبل بابراعظم ان فٹ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی قیادت شاداب خان اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان نے کی تھی۔

عمران بٹ اورنعمان علی کوپاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ مل گئی

اوپننگ بیٹسمین عمران بٹ اورنعمان علی کوپاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ مل گئی جبکہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،پاکستان کی جانب سےٹیٹٹ ڈیبیوکرنےوالےکھلاڑیوں کی تعداد243ہوگئی۔

کراچی میں جنوبی افریقاکیخلاف پہلے ٹیٹئ میں بیگنٹ کوچ یونس خان نے اوپنرعمران بٹ کو ٹیٹ کیپ دی ،اسپنرنعمان علی نے اپنی ٹیٹس کیپ لیگ اسپنریاسرشاہ سے وصول کی ۔

اوپنرعمران بٹ نے گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 934رنزاسکورکئے تھے، سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے اسپنرنعمان علی نے گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی کے 10میچزمیں 54شکارکئے تھے۔

پاکستان

karachi

South Africa

test match

PAKvSA