Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کا اجلاس آج، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا،اجلاس کا 14نکاتی...
شائع 26 جنوری 2021 09:01am

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا،اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر3بجے ہوگا،اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور ممبرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر سراج الحق پیش کریں گےجبکہ صدر مملکت کی جانب سےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک ایجنڈے کا حصہ بھی شامل ہےاورشکریہ کی تحریک بابراعوان ایوان میں پیش کریں گے۔

اسلام آباد

senate

chairman senate

Sadiq Sanjarani