Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیئرمین نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بی نے وسیم اکرم اور وقار...
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2021 11:09pm

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خالد محمود کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم وزیراعظم عمران خان کے بہت قریب ہیں، وہ بورڈ کے فیصلوں کو متاثر کرسکتے ہیں اور کرتے بھی ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم بورڈ کے فیصلوں کو متاثر کرسکتے ہیں اور کرتے بھی ہوں گے۔ وقار یونس کئی بار کوچ رہ چکے ہیں، لیکن کسی دوسرے بورڈ نے انہیں پیشکش تک نہیں کی۔

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود-فائل فوٹو
سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود-فائل فوٹو

انہوں نے یہ بھی کہا مودی سرکار کی خواہش ہے کہ پاکستان کے بغیر کرکٹ کا میلہ سجالیں۔

PCB

Waqar Younis

waseem akram