Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا...
شائع 25 جنوری 2021 07:57pm

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے ۔ سکروٹنی کمیٹی نے درخواست گزاراکبرایس بابراورتحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ،، الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں فریقین کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کے جمع کرائے گئے دستاویزات پر اکبر ایس بابر کے اعتراضات کا جائزہ لے گی، گزشتہ ہفتے سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے عدم اعتماد کے بعد اجلاس ختم کر دیا تھا ،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کو اپنی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا تھا ۔

ECP

foreign funding case

Scrutiny committee