Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکےہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں...
شائع 25 جنوری 2021 03:01pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں،براڈ شیٹ معاملے پرشفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شرکاءکو براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اورقبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پربریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حیرت ہے سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے،سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو مسلم لیگ ن کی سرپرستی حاصل رہی ، سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا ۔

وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کخلاہف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ،فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں،اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے ، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں،قومی خزانے کونقصان پہنچانے والے ہرکردارکو سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کو20 دنوں میں جامع ایکشن پلان تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لے لیا،جس کے بعدبیرون ملک تعینات سفارتی عملہ کو روایتی سستی کا مظاہرہ مہنگا پڑے گا۔

بیرون ملک سفارتی عملے اور مشن کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےعملی اقدامات اور تعینات پاکستانی سفارتی عملے کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرپرمبنی جامع ایکشن پلان کاآغاز کردیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو 20دن میں ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارتی عملے کی پرفارمنس پر مبنی ریٹنگ طے ہو گی اور رپورٹ ہر 4 ماہ بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی جبکہ بہترکارکردگی نہ ہونے پر عملے کی تعیناتی ختم کر کے واپس بلایا جائے گا۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

Speach

foreign funding case