Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نےمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27جنوری کوطلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس...
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2021 11:59am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27جنوری کوطلب کرلیا ،اجلاس کا8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 27جنوری کو ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے،اجلاس کا8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں مردم شماری نتائج کا نوٹیفکیشن کی منظوری کیلئے پیش ہوگا،آئین کے آرٹیکل 158 اور 172(3) پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام ،ایل این جی کی درآمدکی سمری اور پیٹرولیم پالیسی 2012سےمتعلق تجویز پر غور کیا جائے گا جبکہ اوگراآرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کونسل کےسابقہ فیصلوں پرعملدرآمدکا جائزہ سمیت نیپراکی سال 19-2018کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting