Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق

لاہور کے نواحی گاؤں میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے...
شائع 25 جنوری 2021 10:35am

لاہور کے نواحی گاؤں میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں کاہنہ کے علاقے کچوانہ گاؤں میں سرکاری سکول کے ایک کوارٹر کی چھت رات ساڑھے 12 بجے اچانک زمین بوس ہوگئی،کوارٹر میں سوئے ہوئے گھر کے 6افراد ملبے تلے دب گئے۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے افراد کو فوری طور پر نکالا گیا تاہم حادثے میں 32سالہ بشری اور اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے 2زخمی افراد کو کاہنہ اسپتال اور 2کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کاہنہ میں چھت گرنے سے ماں اوربیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

lahore

Deaths

Roof Collapse