Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی

کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی، متوفی...
شائع 25 جنوری 2021 10:31am

کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی، متوفی کوہاٹ میں تعینات اور 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا۔

ماڈل تھانہ درخشاں و ساحل کی حدود کلفٹن سی ویو پر بھاری بھرکم پتھر سر پر گرنے سے 20 سالہ نوجوان عزیز ولد زبیر خان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کلفٹن کے نجی اسپتال سے پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی کے والد نے بتایا کہ وہ ٹریلر کے ڈرائیور ہیں ہفتہ کی شب تقریباً 9 بجے وہ کام سے گھر آئے تو عزیز اپنے رشتے داروں کے ساتھ کھانا کھانے میٹروول سائٹ جانے کا بول کر گیا تھا۔

متوفی کے کزن نے پولیس افسر کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ بھی اس کے ساتھ تھا، سی ویو پر باب اقبال اور چنکی منکی کے درمیان میں پیلے رنگ کے بڑے بڑے پتھر بطور شو پیس رکھے گئے ہیں، عزیز اس پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا اسے کافی منع کیا تاہم وہ نہیں مانا۔ پتھر کے اوپر چڑھا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پیچھے کی طرف گر گیا اس دوران پتھر بھی اس کے اوپر جا گرا جو جان لیوا ثابت ہوا،

تاہم پولیس نے واقعے کی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کے مطابق متوفی پاک آرمی کا جوان تھا جو کوہاٹ میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا اور 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا، متوفی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فقیر کالونی عثمانیہ محلے میں بابو ہوٹل کے قریب کا رہائشی تھا۔ متوفی 4 بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا۔

پاکستان

pakistan army

TikTok

Accidents