سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کیلئے50نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد:سینیٹ کے آج سہ پہر 3بجے ہونے والے اجلاس کیلئے 50نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،اجلاس میں مختلف بلز کے علاوہ 5ہزاراورایک ہزارکے جعلی نوٹ،پاک افغان بارڈر، 3جی اور 4جی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکوں اور قران پاک کی بے حرمتی کخلا ف آواز اٹھائی جائے گی۔
دو روز کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا، اجلاس کیلئے 50نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا،اجلاس میں مختلف بلز کے علاوہ تحاریک اور قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
انفارمیشن تک رسائی میں مذید ترمیم کا بل 2020 اور پیمرا مذید ترمیم بل 2020 پیش کیا جائے گا،وومین یونیورسٹی اسلام آباد بل 2020 اور کریمنل لاء میں مذید ترمیم کا بل 2020 پیش ہوگا۔
پاکستان آرمز میں مذید ترمیم کا بل 2020 اور پاکستان پینل کوڈ میں مذیم ترمیم کا بل 2021بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن میں مذید ترمیم کا بل 2020 اور نیشنل ہائی وے سیفٹی میں مذید ترمیم کا بک 2020 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایوان میں ایک ہزار اور 5 ہزار کے جعلی نوٹ اور 3جی اور 4جی انٹرنیٹ کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش ہوں گی۔
پاک افغان بارڈر اور نشہ کے عادی افراد پر بھی آواز اٹھائی جائے گی جبکہ سوشل میڈیا پر قران پاک کی بے حرمتی اور انبیائے کرام کی شان میں گستاخی پر بھی قرارداد ایجنڈے میں شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.