Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کھوکھر برادران کو جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی ہے'

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھوکھر...
شائع 24 جنوری 2021 07:48pm

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھوکھر برادران کو جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی ہے۔حکمران ایک طرف ہم سے تعاون کی بھیک مانگتے ہیں اور دوسری طرف گھر گراتے ہیں۔

لاہور میں کھوکھر پیلس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالتوں نے عمران خان کے اپوزیشن کے خلاف بیانیے کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔کل قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں میں کھوکھر برادران کے گھر مسمار کئے جانے پر بھرپور احتجاج کیاجائےگا۔

ملک سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے قبضہ کیا ہے تو پھر یہ قبضہ سپریم کورٹ نے کروایا ہے۔

اس سے پہلے خواجہ سعد رفیق نے جب کھوکھر برادران کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ان کے گھر جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔

PML N leader

lahore