Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتاح اسماعیل کابجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینےکامطالبہ

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنما ءاور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے...
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2021 02:52pm

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنما ءاور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگ کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے،بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے 200 ارب روپے کا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ،گردشی قرض کے بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔

سابق وزیرخزانہ نے حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر ہر ماہ ہر ماہ 50 سے 60 ارب روپے گردشی قرض میں مزید اضافہ ہورہا ہے ،موجودہ حکومت نے اڑھائی سالوں میں ن لیگ پر الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

lahore

Muftah Ismail

electricity price