Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سو ملین ڈالرز انعام کا اعلان۔۔۔

دنیا کے سب سے امیر شخص کی کرسی پر قابض ہونے کے کچھ ہفتہ بعد ہی...
شائع 24 جنوری 2021 01:43pm

دنیا کے سب سے امیر شخص کی کرسی پر قابض ہونے کے کچھ ہفتہ بعد ہی ایلون مسک نے ایک تہلکہ خیز اعلان کیا ہے۔

ٹیسلا سے لے کر دی بورنگ کمپنی کے بانی مسک نے کہا کہ سب سے بہترین "کاربن کیپچر ٹیکنالوجی" کے بارے میں معلومات دینے والے کو 100 ملین ڈالر کا انعام دیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتہ پہلے ہی ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر مسک دنیا کے سب سے امیر شخص بنے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کے پاس تقریباً 201 ارب ڈالر کی کل املاک ہیں۔

اس انعام کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے مسک نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، 'بیسٹ کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کیلئے میں 100 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔'

اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا، ' تفصیلات اگلے ہفتے۔'

گزشتہ ایک سال میں ایلون مسک کی جائیداد میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر سب سے امیر شخص کی کرسی پر بیٹھنے میں کامیاب رہے۔

مسک کی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا میں سرمایہ کار زبردست دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ٹیسلا کے شیئرز سے مسلسل مل رہے فائدے کی وجہ سے ہی ٹیسلا اب انڈیکس میں شامل ہوچکی ہے۔

ایلون مسک کے ذریعہ کاربن کو لے کر یہ اعلان ان کے کئی طرح کے بزنس سے متعلق ہے۔ موجودہ وقت میں ان کے کئی بزنس ماحولیاتی پریشانیوں سے ختم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سولیوشنز سے وابستہ ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی کو متوازن کرنے کیلئے کئی منصوبوں میں سے ایک گرم اخراج کو روکنا بھی ہے۔ لیکن ابھی تک اس ٹیکنالوجی میں کوئی خاص ڈیولپمنٹ نہیں ہوسکی ہے۔

Elon Musk

Tesla

SpaceX