Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے،جس کے ...
شائع 24 جنوری 2021 10:09am

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے،جس کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ، قومی شاہراہ پر حد نگاہ بھی کم ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ اور خانیوال سے ملتان موٹر وے بھی بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے عبد الحکیم اور سمندری تک بند کر دیا گیا ۔

ادھر قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اور حبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، ان علاقوں میں حد نگاہ 100میٹر ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ۔

ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

lahore

fog

moterway

traffic